بھرتیوں کیلئے وزرا نہیں بیورو کریٹ پیسے لیتے ہیں : وزیر داخلہ بلوچستان
کوئٹہ (آن لائن) صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں خالی پوسٹوں میں بھرتی کیلئے وزرا نہیں بلکہ بیوروکریٹ پیسے لیتے ہیں جس کی کسی بھی صورت اجازت نہیں دینگے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سے شفاف بھرتیوں کے حوالے سے بھی بات کرونگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان اسمبلی میں پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کو کرپشن سے پاک اور عوام کو میرٹ کی بنیاد پر نوکریاں دی جائینگی۔ چھوٹی سی پوسٹ کیلئے لوگوں سے دو سے تین لاکھ روپے لئے جاتے ہیں جس کے اجازت نہیں دیتے، اگر میں ا پنے حلقے کے کسی بگٹی کو لگایا ہے تو وہ اس صوبے اور ملک کا شہری ہے افغانستان سے نہیں آیا۔
وزیر داخلہ بلوچستان