بلوچستان کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری نصیب اللہ بازئی صوبائی وزیر کے رویہ کیخلاف مستعفی

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان کے اعلیٰ بیورو کریٹ ایک صوبائی وزیر کے رویہ کے خلاف احتجاجاً مستعفی ہوگئے۔ بیورو کریٹ نے وزیراعلیٰ کو بھیجے جانے والے استعفیٰ میں سیاسی انتقام کا نشانہ بنائے جانے کا الزام لگایا ہے۔ گریڈ 20 کے افسر نصیب اللہ بازئی ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے عہدے پر فائز تھے۔ نصیب اللہ بازئی نے الزام لگایا کہ مجھ پر غیرقانونی دباؤ ڈالا گیا۔ بہترین کارکردگی پر ملنے والا سرکاری ایوارڈ بھی واپس کر رہا ہوں۔