سبی و گردونواح میں 3.5شدت کا زلزلہ‘ لوگوں میں خوف و ہراس
کوئٹہ(بیورو رپورٹ)سبی اور گردونواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.5ریکارڈ کی گئی ہے ، جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔،محکمہ پیمانہ مرکز زلزلہ کے مطابق زلزلے کا مرکز سبی سے 80کلو میٹر دور شمال مشرق تھا اور زلزلے کی زیر زمین گہری کی شدت 21کلو میٹر تھاتاہم سبی اور گردونواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے سے کسی بھی قسم کی جانی و مالی نقصان کیاطلاع موصول نہیں ہوا ہے۔
زلزلہ