کوئٹہ: گندے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق، 5روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم شروع
کوئٹہ(بیورو رپورٹ)کوئٹہ کے علاقے بلیلی کے گندے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی پولیو وائرس کی موجودگی نے محکمہ صحت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ محکمہ صحت کے مطابق کوئٹہ کے گذشتہ دنوں لئے گئے نمونوں کو ٹیسٹ کیا گیا تو نواحی علاقے بلیلی کے گندے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی، چند روز قبل سمنگلی کے گندے پانی میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی ۔انسداد پولیو کی 5روزہ خصوصی مہم پیر سے شروع مہم کے دوران4سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائے جائیں گے ۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے کوارڈی نیٹر سید فیصل احمد نے بتایا کہ کوئٹہ کی 39یونین کونسلز میں انسداد پولیو مہم پیر سے شروع ہو گئی ہے جس میں1345ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں فکسڈ سائٹس 105، ٹرانزٹ پوائنٹس جبکہ اس کے علاوہ 1ہزار سے زیادہ موبائل ٹیمیں حصہ لیں گی۔ مہم کے دوران4لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
پولیو مہم