بارودی سرنگ کے دھماکے کوئٹہ6 ایف سی اہلکار نصیرآباد میں4 افراد زخمی

کوئٹہ + نصیر آباد (نوائے وقت نیوز+آئی این پی) کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ کے نتیجے میں 6 اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمی اہلکاروں کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے دھماکہ مغربی بائی پاس کے قریب ہوا، یہ مقام پہاڑیوں کے قریب واقع ہے۔ دھماکہ کا ہدف ایف سی کی گاڑی تھی۔ دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔ دھماکہ کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کی۔ پولیس کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا دھماکہ میں 8 سے 10 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ نصیرآباد کے علاقے میں چھتر کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں چار افراد زخمی ہوگئے ۔پیر کو نصیرآباد کے علاقے میں چھتر کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق ریسکیو حکام نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
بارودی سرنگ دھماکے