' نوشکی: غیرقانونی شکار کرنے پر 3 قطری ایک اومانی باشندے سمیت 4 گرفتار
کوئٹہ (بیورو رپورٹ) بلوچستان کے ضلع نوشکی کے سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز نے غیرقانونی طورپر شکار کرنے والے تین قطری اور ایک اومانی باشندوں سمیت 9 افراد کو گرفتار کرلیا۔ سکیورٹی فورسز ذرائع کے مطابق جمعہ کو نوشکی کے علاقے سیر شاہ میں غیرقانونی طورپر شکار کیلئے آنے والے عبدالعزیز‘ عبدالرحمن سمیت تین قطری اور ایک اومانی باشندے علی بن محمد سمیت 9 افراد کو گرفتار کر لیا اور ان کی گاڑیاں اور 4 شکاری پرندے تحویل میں لے لئے۔ گرفتار افراد شکار کے دوران افغان سرحدی حدود میں داخل ہو گئے تھے جہاں سے واپسی پر سکیورٹی فورسز نے انہیں گرفتار کیا۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی فرسز نے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والی مشکوک گاڑیوں پر فائرنگ بھی کی تھی۔ ایک شخص ایوب ولد عبداللہ زخمی بھی ہوا۔ تمام غیرملکیوں کو ایف سی جبکہ مقامی افراد کو لیویز کے حوالے کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
شکاری/ گرفتار