کوہلو: ایف سی کی کارروائی ایک ملزم ہلاک، 19گرفتار ، ڈیرہ مراد جمالی ، بارودی سرنگ دھماکہ، 4 زخمی
ڈیرہ بگٹی( نوائے وقت رپورٹ) ایف سی نے کوہلو کے علاقے میں کارروائی کے دوران ایک ملازم کو ہلاک جبکہ 19کو گرفتار کر لیا، ملزموں سے چار ایس ایم جی ، دو رائفل اور6موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئیں ادھر ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے کٹیار میں بھی بارودی سرنگ کے دھماکے میں چار افراد زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ رحیم یار خان سے صباح نیوز کے مطابق حساس اداروں اور پولیس کی بہتر حکمت عملی کے باعث خود کش حملہ آور انسانی جانوں کو نقصان پہنچانے میں ناکام رہا پولیس اہلکاروں کے للکارنے پر بد حواس خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکہ سے اڑا لیا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذیشان اصغر نے میڈیا کو بتایا کہ خود کش حملہ میں ملوث دہشت گرد کو مشتبہ جان کر ٹارگٹ کیا گیا، جس کے نتیجہ میں دہشت گرد تباہی پھیلانے میں ناکام رہا انہوں نے کہا کہ زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی جانب سے مشتبہ دہشت گرد کو ٹارگٹ کرتے ہوئے للکارا انہوں نے بندوقوں کے نشانہ پر لے لیا جس کے نتیجہ میں خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
کوہلو / ڈیرہ مراد جمالی