تیرہ سو سال پہلے

ایڈیٹر  |  قائداعظم نے فرمایا

شہنشاہ اکبر نے غیرمسلموں کے ساتھ جو خیرسگالی اور رواداری کا برتاؤ کیا وہ کوئی نئی بات نہیں تھی اس کی ابتدا آج سے تیرہ سو سال پہلے ہی ہمارے رسولؐ نے کر دی تھی۔ انہوں نے زبان سے ہی نہیں بلکہ عمل سے بھی یہودونصاریٰ پر فتح حاصل کرنے کے بعد نہایت اچھا سلوک کیا۔ ان کے ساتھ رواداری برتی اور ان کے عقائد کا احترام کیا مسلمان جہاں کہیں حکمران رہے ایسے ہی رہے۔
(ماؤنٹ بیٹن کی تقریر کے جواب میں
14اگست 1947ئ)