احساس

ایڈیٹر  |  قائداعظم نے فرمایا

لوگ جب آپ سے ملاقات کر کے واپس جائیں تو ان کو یہ احساس نہیں ہونا چاہئے کہ آپ ان سے نفرت کرتے ہیں، آپ نے ان کی توہین کی ہے، آپ بے دلی سے ملے، آپ خوش اخلاقی سے پیش نہیں آئے۔ اگر آپ میرے بتائے ہوئے طریقے پر عمل کریں گے تو یقین کیجئے کہ آپ لوگوں سے عزت و احترام حاصل کریں گے۔
(افسران حکومت سے خطاب، چٹاگانگ 1948ئ)