بالاتر اور ماورا

ایڈیٹر  |  قائداعظم نے فرمایا

آپ کو اپنے صوبے سے محبت اور اپنی مملکت سے محبت کے درمیان تمیز روا رکھنی ہوگی۔ مملکت کی محبت بلکہ مملکت کی طرف سے عائد کردہ فرض ہمیں ایک ایسی سطح پر لے جاتا ہے جو صوبائی محبت سے بالاتر اور ماورا ہے۔مملکت کا فرض تقاضا کرتا ہے کہ ہم اپنے ذاتی، مقامی یا صوبائی مفادات کو مفادعامہ کے تابع کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہیں۔
(اسلامیہ کالج پشاور، 12 اپریل 1948ئ)