ایک مقصد حاصل

ایڈیٹر  |  قائداعظم نے فرمایا
ایک مقصد حاصل

 خدا کے فضل و کرم سے پاکستان، جس کےلئے ہم جدوجہد کرتے رہے ہیں۔ آج ایک حقیقت بن چکا ہے لیکن ایک ملک کی تخلیق، ایک مقصد حاصل کرنے کا ذریعہ تھی، بذات خود مقصد نہ تھا۔ اس کے پیچھے یہ خیال کارفرما تھا کہ ہمیں ایک ایسا ملک ملے جہاں ہم آزادی سے سانس لے سکیں، اسکی تشکیل و تعمیر اپنے تصورات اور تہذیب و تمدن کے مطابق کر سکیں اور جہاں اسلامی سماجی انصاف اور غیر جانبداری کے اصولوں کا بول بالا ہو۔ (سرکاری اور فوجی افسروں سے خطاب، کراچی، 11 اکتوبر 1947ئ)