پاکستان میں اقلیتوں کی پوری حفاظت کی جائے گ
پاکستان میں اقلیتوں کی پوری حفاظت کی جائے گی۔ خواہ وہ کسی بھی فرقے سے تعلق رکھتی ہو، ان کا مذہب، عقیدہ اور ایمان پاکستان میں بالکل سلامت اور محفوظ رہے گا۔ ان کی مذہبی آزادی میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کی جائے گی۔ ان کے مذہب، عقیدے، جان و مال اور ان کی ثقافت کا مناسب تحفظ کیا جائے گا۔ وہ بلالحاظ رنگ و نسل ہر اعتبار سے پاکستان کے شہری ہوں گے۔
(پریس کانفرنس، نئی دہلی۔ 14جولائی1947ئ)