ہم بنگالی ہیں، یاسندھی، یا پٹھان یا پنجابی

ایڈیٹر  |  قائداعظم نے فرمایا

 آخر یہ کہنے کا کیا فائدہ ہے کہ ہم بنگالی ہیں، یاسندھی، یا پٹھان یا پنجابی ہیں، نہیں، ہم سب مسلمان ہیں۔ اسلام نے ہمیں یہی سکھایا ہے اور مجھے یقین ہے اس پر آپ مجھ سے اتفاق کریں گے کہ آپ اور جو بھی ہوں، آپ مسلمان ہیں۔ (جلسہ عام سے خطاب، ڈھاکہ، 21مارچ 1948ئ)