آزاد اور خود مختار ریاست

ایڈیٹر  |  قائداعظم نے فرمایا
آزاد اور خود مختار ریاست

 میں چاہتا ہوں کہ ایک آزاد اور خود مختار ریاست کے شہری کی حیثیت سے آپ اپنا سر اونچا کرکے چلیں۔ جب حکومت تعریف کی مستحق ہوتو آپ اس کی تعریف کیجئے اور جب تنقید کی مستحق ہوتو بے خوفی سے تنقید کیجئے لیکن یوں نہیں کہ ہر وقت حکومت پر صرف حملہ کیاجائے، تخریبی تنقید کی جائے اور آپ صرف کسی وزارت یا اس کے اہلکاروں کی مذمت کرکے ہی خوش ہوں۔
(ایڈورڈز کالج میں استقبالیہ خطبے کا جواب، پشاور18اپریل1948ئ)