گورنر پنجاب سلمان تاثیر نے صوبہ بھر کے ضلعی ناظمین کا اجلاس آج گورنر ہائوس میں طلب کرلیا ہے۔

گورنر پنجاب سلمان تاثیر نے صوبہ بھر کے ضلعی  ناظمین کا اجلاس آج گورنر ہائوس میں طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس دوپہر کے قریب ہوگا جس میں پنجاب بھر کے ضلعی ناظمین کے اختیارات اور فنڈز کے حوالے سے امور زیر بحث آئیں گے۔ اجلاس کیلئے پنجاب بھر سے پینتیس اضلاع کے ناظمین کو ڈی سی اوز کے ذریعے مدعو کیا گیا ہے۔ اس اجلاس میں ناظمین کو فنڈزدینے اورانکے اختیارات بحال کرنے کے حوالے سے اعلان بھی متوقع ہے۔ ادھر وکلاء کا ایک وفد بھی اس اجلاس کے بعد گورنر پنجاب سلمان تاثیر سے ملاقات کرے گا جس میں لانگ مارچ اور دھرنے کے حوالے سے بات کی جائے گی۔