گورنرپنجاب سلمان تاثیر سے آج سہ پہر تین بجے عدلیہ کی آزادی کی تحریک میں شامل سو سے زائد وکلا ملاقات کررہے ہیں۔

گورنرپنجاب سلمان تاثیر سے آج سہ پہر تین بجے عدلیہ کی آزادی کی تحریک میں شامل سو سے زائد وکلا ملاقات کررہے ہیں۔

گورنر سے ملاقات کرنے والے وکلا کے وفد کی قیادت اظہرصدیق ایڈووکیٹ کررہے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ وکلاء تحریک میں شامل وکلا کو حکومت کا حمایتی بنانے کے لیے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ دوسری جانب معزول چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کے ترجمان اطہر من اللہ نے وقت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اس ملاقات کو سازش قرار دیا ہے ان کا کہنا تھا کہ ایسی سازشیں سابق صدر پرویز مشرف بھی اپنے دور میں کرتے رہے ہیں، لیکن وہ ناکام ہوئے۔ اطہرمن اللہ نے یہ بھی کہا کہ وفاقی وزیرقانون فاروق ایچ نائیک اور اٹارنی جنرل سردارلطیف کھوسہ پیپلزپارٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔