پیپلزپارٹی کی پنجاب حکومت سازی کے لیے ارکان کی عددی اکثریت ثابت کرنے کی سرتوڑ کوششیں جاری

پیپلزپارٹی کی پنجاب حکومت سازی کے لیے ارکان کی عددی اکثریت ثابت کرنے کی سرتوڑ کوششیں جاری

ایک رپورٹ کے مطابق پنجاب میں حکومت سازی کے لیے پیپلز پارٹی کی جانب سے بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں، تاہم مرکزی حکومت کے دعووں کے باوجود اسے پنجاب میں عددی برتری ثابت کرنے میں مشکلات کاسامنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک مرکزی مشیر نے پیپلزپارٹی کی قیادت کو یقین دلایا تھا کہ میاں شہباز شریف کی نااہلی کی صورت میں پنجاب میں حکومت سازی کے لیے انہیں بارہ گھنٹوں کے اندر مطلوبہ اکثریت حاصل ہوجائے گی، تاہم مطلوبہ تعداد پوری نہ ہونے پر گورنرراج نافذ کرنا پڑا۔ رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے مختلف راہنما اپنے اپنے طور پر عددی برتری ثابت کرنے کی سرتوڑ کوششوں میں مصروف ہیں۔ واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں ارکان کی کل تعداد تین سو سترہے جبکہ مسلم لیگ نون کے ذرائع کے مطابق اسے اس وقت دو سو دس ارکان کی حمایت حاصل ہے۔