پنجاب میں گورنر راج کے نفاذ سے پیپلزپارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچا: اعتزاز احسن

پنجاب میں گورنر راج کے نفاذ سے پیپلزپارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچا: اعتزاز احسن

لاہور میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئےاعتزازاحسن نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے مستعفی ہونے یا انتقال کرنے سے صوبے میں گورنرراج نافذ نہیں کیا جا سکتا۔ آئین کی رو سے اسمبلی کو اپنا قائد ایوان منتخب کرنے کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر راج سے عدلیہ کی آزادی کی تحریک رک نہیں سکتی، وکلا برصغیر کا تاریخی لانگ مارچ کر کے دکھائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ صدر زرداری کے مشیر انہیں معزول چیف جسٹس سے ڈراتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ حکومت ججوں کو بحال کرے اور پنجاب میں قائد ایوان منتخب کردے تو سارے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔