پنجاب اسمبلی کے مین گیٹ، اسمبلی ہال اور کیفے ٹیریا سمیت اہم دفاتر کی تاحکم ثانی تالہ بندی کرکے چابیاں گورنر ہاؤس کے سپرد کردی گئی ہیں

پنجاب اسمبلی کے مین گیٹ، اسمبلی ہال اور کیفے ٹیریا سمیت اہم دفاتر کی تاحکم ثانی تالہ بندی کرکے  چابیاں گورنر ہاؤس کے سپرد کردی گئی ہیں

روزنامہ نوائے وقت کی رپورٹ کے مطابق یہ چابیاں اسمبلی سیکرٹریٹ نے گورنر ہائوس کی جانب سے دبائو کے بعد اس کے حوالے کی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گورنر ہاؤس نے اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین کو تنبیہ کی ہے کہ اگر انہوں نے بالواسطہ یا بلاواسطہ سابقہ حکومت کے احکامات کی تعمیل کی تو انہیں اس کا خمیازہ بھگتنا ہوگا ۔ دوسری جانب سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال نے اسمبلی کے ذمہ داران کی جانب سے چابیاں گورنر ہاؤس پہنچانے پر متعلقہ حکام کی سرزنش کی اور کہا ہے کہ اسمبلی ایک آزاد ادارہ ہے جو گورنر ہاؤس کے احکامات کا پابند نہیں۔