صوبہ سرحد اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ نے میاں شہباز شریف کو فون کرکے ان سے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے

روزنامہ نوائے وقت کی ایک رپورٹ کے مطابق صوبہ سرحد کے وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے میاں شہبازشریف کو فون کرکے نااہلی کے فیصلے پر ان سے اظہار افسوس کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ ان کے روشن سیاسی مستقبل کیلئے دعا گو ہیں۔ دونوں رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ایک با صلاحیت شخص اور لیڈر کو سیاسی عمل سے باہر رکھنا بد قسمتی ہوسکتی ہے ۔ امیرحیدر خان ہوتی اور نواب اسلم رئیسانی نے میاں شہباز شریف کی پنجاب کیلئے خدمات کو سراہا اور کہا کہ دونوں صوبوں کے عوام نا اہلی کے فیصلے اور پنجاب حکومت کے خاتمے کو اچھا نہیں سمجھتے