صدر نے شریف برادران کو عام معافی دینے کا عندیہ دے دیا ہے

صدر نے شریف برادران کو عام معافی دینے کا عندیہ دے دیا ہے

لندن میں وقت نیوزکے نمائندے کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے شریف برادران کو مشروط معافی دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے شرط رکھی ہے کہ عام معافی کے لیے شریف برادران کو تحریری درخواست دینا ہو گی۔ دوسری طرف صدر آصف علی زرداری کی جانب سے شریف برادران کو معافی کی مشروط پیشکش پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما اقبال ظفر جھگڑا نے جب جرم ہی نہیں کیا تو معافی مانگنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ وقت نیوز سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ سوال اہلیت اور نااہلیت کا نہیں ہے ہماری جدوجہد تو آزاد عدلیہ کی بحالی کے لیے ہے۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ شریف برادران کو عوام نے نااہل نہیں کیا تو یہ پی سی او جج ایسا کرنے والے کون ہوتے ہیں۔ اقبال ظفر جھگڑا نے کہا کہ آئین اور قانون کی میثاق جمہوریت کے مطابق اصل شکل میں بحالی،عدلیہ کی دو نومبر کی پوزیشن پر واپسی اور تین نومبر کے اقدامات کو غیر قانونی قرار دے دیا جائے تو ہماری پیپلزپارٹی کے ساتھ صلح ہی صلح ہے۔