کالعدم تحریک طالبان پاکستان میں پھوٹ پرگئی،کرم ایجنسی کے امیرفضل سعید حقانی نے تحریک طالبان اسلامی پاکستان کے نام سے نیا گروپ بنالیا ۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان میں پھوٹ پرگئی،کرم ایجنسی کے امیرفضل سعید حقانی نے تحریک طالبان اسلامی پاکستان کے نام سے نیا گروپ بنالیا ۔

ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان اختلافات کے باعث دو حصوں میں تقسیم ہوگئی ہے اور کرم ایجنسی کے طالبان کمانڈر فضل سعید حقانی نئے گروپ کے سربراہ بن گئے ہیں ۔ فضل سعید حقانی کا کہنا ہے کہ جماعت کے اندررہ کر خود کش حملے رکوانے کی بہت کوشش کی مگر ناکام رہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ خودکش حملے حرام ہیں اوروہ ان کے خلاف بھرپور مزاحمت کریں گے۔