وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے وزیر اعلی پنجاب کے خط کے جواب میں انہیں یقین دہانی کروائی ہے کہ اٹھارہویں ترمیم کے تحت صوبوں کو وزارتوں کی منتقلی دو روز میں کردی جائے گی۔

وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے وزیر اعلی پنجاب کے خط کے جواب میں انہیں یقین دہانی کروائی ہے کہ اٹھارہویں ترمیم کے تحت صوبوں کو وزارتوں کی منتقلی دو روز میں کردی جائے گی۔

وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے خط کاجواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم پرعملدرآمد کے دو مراحل مکمل ہوچکے ہیں جبکہ صوبوں کووزارتوں کی منتقلی کا تیسرا مرحلہ تیس جون سے پہلے مکمل کرلیا جائے گا، وزیراعظم نے خط میں مزید بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے اٹھائے گئے تمام معاملات مناسب فورم پرحل کیے جائے گے، انہوں نے بتایا کہ اٹھارہویں ترمیم کےتیسرے مرحلے کی تکمیل کے لیے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے۔ اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کوخط لکھا تھا جس میں عوام کی بہترخدمت کیلئے وفاقی وزارتیں صوبوں کو جلد منتقل کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا، وزیراعلیٰ شہبازشریف نے خط میں لکھا تھا کہ اٹھارویں ترمیم پرعملدرآمد میں سستی پرتحفطات ہیں جس سے عوام میں بھی بے چینی پائی جاتی ہے۔