عوام کی بہترخدمت کیلئے وزارتیں جلد صوبوں کو منتقل کی جائیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب

عوام کی بہترخدمت کیلئے وزارتیں جلد صوبوں کو منتقل کی جائیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کولکھے گئے خط میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اٹھارہویں ترمیم پر عملدرآمد میں سستی پرتحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبوں کو وزارتیں منتقل نہیں کی جارہیں جس کی وجہ سے عوام میں بے چینی پائی جاتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ وزارتوں کے معاملے پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب کیا جائے۔