حکومت پاکستان کی طرف سے صحافی سلیم شہزاد کے قتل کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کے جج کی سربراہی میں قائم کمیشن آج سے اپنے کام کا آغاز کرےگا۔

حکومت پاکستان کی طرف سے صحافی سلیم شہزاد کے قتل کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کے جج کی سربراہی میں قائم کمیشن آج سے اپنے کام کا آغاز کرےگا۔

تحقیقاتی کمیشن کی کارروائی سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کی عمارت میں ہوگی۔ سپریم کورٹ کے جج جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں قائم تحقیقاتی کمیشن میں شامل ارکان کو کارروائی میں شرکت کے لیے باضابطہ اطلاع دے دی گئی ہے ۔ سپریم کورٹ کے جج کی سربراہی میں قائم کمیشن کے دیگر ارکان میں وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس آغا رفیق ، آئی جی پنجاب اور اسلام آباد کے علاوہ پی ایف یو جے کے صدر شوکت پرویز شامل ہیں ۔ ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیشن اپنی کارروائی کے آغاز پر سماعت کے طریقہ کاراور تحقیقات مکمل کرنے کے لیے وقت کا تعین کرے گا۔صحافی سلیم شہزاد گزشتہ ماہ اسلام آباد سے لاپتہ ہوگئے تھے اور دو روز کے بعد ان کی لاش پنجاب کے علاقے منڈی بہاؤ الدین سے ملی تھی۔