آزاد کشمیرانتخابات، پیپلزپارٹی نے انیس نشستوں کےساتھ میدان مارلیا، نون لیگ نو نشستیں، مسلم کانفرنس کے چاراوردوآزاد امیدوار کامیاب ہوئے ۔

آزاد کشمیرانتخابات، پیپلزپارٹی نے انیس نشستوں کےساتھ میدان مارلیا، نون لیگ نو نشستیں، مسلم کانفرنس کے چاراوردوآزاد امیدوار کامیاب ہوئے ۔

ے ایک میرپورسے پیپلزپارٹی کے افسرشاہد ایل اے دو سے چوہدری عبدالمجید، ایل اے تین میرپورسے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور ایل اے چار سے چوہدری ارشد حسین فاتح رہے، یوں میرپور کی چاروں نشستوں پرپیپلز پارٹی نے کامیابی حاصل کی۔ ایل اے پانچ بھمبر سے پیپلزپارٹی کے چوہدری پرویز اشرف، ایل اے چھ سے آزاد امیدوارعلی شاہ چوہدری اور ایل اے سات سے نون لیگ کے طارق فاروق فاتح رہے۔ ایل اے آٹھ کوٹلی سے مسلم کانفرنس کے ملک محمد نواز، ایل اے نو سے پیپلزپارٹی کے جاوید اقبال، ایل اے دس سے نون لیگ کے راجہ نصیر، ایل اے گیارہ سے پیپلزپارٹی کے چوہدری یاسین اور ایل اے بارہ سے پیپلزپارٹی کے مطلوب انقلابی نے کامیابی حاصل کی۔ ایل اے تیرہ باغ کا میدان مسلم کانفرنس کے سردارعتیق احمد خان اورایل اے چودہ کا میدان پیپلزپارٹی کے سردار قمرالزمان نے مارلیا، ایل اے پندرہ میں مسلم کانفرنس کے اکبرخان کو برتری حاصل رہی لیکن اس کا نتیجہ روک لیا گیا۔ ایل اے سولہ کے نتیجے کااعلان تاحال نہیں کیاگیا۔ ایل اے سترہ سدھنوتی پونچھ میں مسلم کانفرنس کے سردارعبدالقیوم کو برتری حاصل رہی لیکن ہنگامہ آرائی کی وجہ سے اس حلقے کا نتیجہ بھی روک لیا گیا۔ ایل اے اٹھارہ سے پیپلزپارٹی کے سردارغلام صادق، ایل اے انیس سے پیپلزپارٹی کے سردارمحمد یعقوب، ایل اے بیس سے مسلم کانفرنس کے راجہ سیاب خالد، ایل اے اکیس سے مسلم لیگ نون کے ڈاکٹرنجیب اورایل اے بائیس سے پیپلزپارٹی کے اخترحسین نے کامیابی حاصل کی۔ ایل اے تئیس نیلم ویلی سے پیپلزپارٹی کے میاں عبدالوحید فاتح رہے۔ ایل اے چوبیس مظفرآباد سے پیپلزپارٹی کے سردار جاوید ایوب، ایل اے پچیس سے پیپلزپارٹی کے ہی سید بازل علی نقوی، ایل اے چھبیس اور اٹھائیس سے نون لیگ کے راجہ فاروق حیدر، ایل اے ستائیس سے پیپلزپارٹی کے چوہدری لطیف اکبر اورایل اے انتیس سے پیپلزپارٹی کے چوہدری محمد رشید نے میدان مارلیا۔ اس کے بعد وہ حلقے آجاتے ہیں جن میں پاکستان میں موجود کشمریوں نے ووٹ کاسٹ کئے، ان میں سے ایل اے تیس میں الیکشن ملتوی ہوا جبکہ ایل اے اکتیس سے مسلم لیگ نون کے چوہدری محمد اسماعیل اورایل اے بتیس سے نون لیگ کے ہی چوہدری محمد اسحاق فاتح رہے۔ ایل اے تینتیس میں آزاد حیثیت سے کامیاب ہونے والے محمد حسین سرگانہ مسلم لیگ نون میں شامل ہوگئے جبکہ ایل اے چونتیس سے پیپلزپارٹی کے اکبرابراہیم اورایل اے پینتیس سے نون لیگ کے راجہ محمد صدیق نے کامیابی حاصل کی۔ ایل اے چھتیس میں الیکشن ملتوی ہوا، ایل اے سینتیس میں ہنگامہ آرائی کی وجہ سے الیکشن کو منسوخ کردیا گیا جبکہ ایل اے اڑتیس میں مسلم لیگ نون کے سید شوکت علی شاہ، ایل اے انتالیس میں پیپلزپارٹی کے اظہرگیلانی اورایل اے چالیس میں پیپلزپارٹی کے عبدالسلام بٹ فاتح رہے۔ ایل اے اکتالیس میں بھی الیکشن ملتوی ہوئے ہیں۔ قانون سازاسمبلی میں پانچ نشستیں اورتین دیگرافراد کے لئے مختص ہیں۔