انتخابات ملتوی ہونے سے ایم کیو ایم ناراض ہوگئی،کراچی میں کشمیر کی نشستوں پرجلد الیکشنزکرائےجائیں گے ۔ وزیر اعلی سندھ

انتخابات ملتوی ہونے سے ایم کیو ایم ناراض ہوگئی،کراچی میں کشمیر کی نشستوں پرجلد الیکشنزکرائےجائیں گے ۔ وزیر اعلی سندھ

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید قائم علی شاہ نے کہا کہ کراچی کے حالات دیکھتے ہوئے کشمیر کےانتخابات ملتوی کیےگئے تھے لیکن انہیں منسوخ نہیں کیا گیا اور جلد ہی اتحادیوں کے مشورے سے دوبارہ انتخابات کرائے جائیں گے۔انکا کہنا تھا کہ ہم مفاہمت پر یقین رکھتے ہیں، ہمارے اتحادی ناراض ہیں لیکن ان کو منانے کی کوشش کی جاری ہے۔انھوں نے بتایا کہ گورنر سندھ سے رابطے میں ہیں تاہم ان کے ردعمل سے میڈیا کو آگاہ نہیں کرسکتے۔وزیر اعلی سندھ نے ڈی جی ایف آئی اے کی تقرری کے حوالے سے کہا کہ سپریم کورٹ نے انہیں ایف آئی اے سے ہٹانے کہا تھا جس پر عمل درآمد ہوا لیکن فیصلے میں یہ نہیں لکھا تھا کہ وہ کچھ اور نہیں کرسکتے۔