آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے لیے سیاسی جوڑ توڑ جاری ہے تاہم ابھی تک وزارت اعظمی کے امیدوار کا فیصلہ نہیں ہوسکا ۔

آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے لیے سیاسی جوڑ توڑ جاری ہے تاہم ابھی تک وزارت اعظمی کے امیدوار کا فیصلہ نہیں ہوسکا ۔

ذرائع کےمطابق آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں پیپلزپارٹی اُنیس نشستیں جیت کرنمایاں ہے۔ وزارت اعظمی کے لیے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں بیرسٹرسلطان اور سردارمجید میں رسہ کشی جاری ہے ۔ انتخابات میں مسلم لیگ نواز دوسرے اور مسلم کانفرنس تیسرے نمبر پرہےجبکہ دو نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں ۔ حکومت سازی کے لیے پیپلز پارٹی کو دوتہائی اکثریت کی ضرورت ہے جس کے لیے اسے کسی جماعت کے ساتھ اتحاد کرنا پڑے گا۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے حکومت کی تشکیل کے لیے مسلم کانفرنس اور آزاد ارکان سے رابطے شروع کردیئے ہیں۔