وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے متاثرین عطاء آباد جھیل کے لئے پیکج کا اعلان کردیا، متاثرہ خاندانوں کو چھ ماہ کے لئے فی کس پانچ ہزارروپے امداد ملے گی۔

وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے متاثرین عطاء آباد جھیل کے لئے پیکج کا اعلان کردیا، متاثرہ خاندانوں کو چھ ماہ کے لئے فی کس پانچ ہزارروپے امداد ملے گی۔

وزیراعظم گیلانی نے پیکج کا اعلان اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران کیا۔ پیکج کے مطابق مکمل طور پر تباہ ہونے والے مکانات کے مالکان کو فی کس چارلاکھ روپے ملیں گے جبکہ جزوی نقصان والے مکانات کی تعمیر کے لئے ایک لاکھ ساٹھ ہزار امداد دی جائے گی ۔ دوسری طرف جن لوگوں کی زرعی زمینوں کو نقصان پہنچا ہے، ان کے مالکان کو فی کس دو لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ پیکج کا اعلان کرتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ حکومت گلمت اور سوست میں یوٹیلٹی سٹورز بنائے گی اورمتاثرہ آبادی میں دو ماہ تک آٹا مفت تقسیم کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی موجودگی میں کسی شخص نے احتجاج نہیں کیا اور وہ اس پیکج کا اعلان اپوزیشن کو دیکھ کر نہیں کررہے بلکہ اس سلسلے میں باقاعدہ طور پر نقصانات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ انہوں نے قراقرم ہائی وے کا بائیس کلومیٹرکا حصہ تعمیر کرنے کا بھی اعلان کیا تاکہ پاک چین تجارت متاثرنہ ہو۔   اس موقع پر نیشنل ڈیزازسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد نے بتایا کہ جھیل سے پانی کا اخراج اٹھائیس مئی تک متوقع ہے ، پانی کے اخراج سے تربیلا ڈیم کو کوئی خطرہ نہیں۔