وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔

وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ بھی شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر آئندہ مالی سال کے بجٹ اور ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے متعلق امور زیرغور لائے جائیں گے۔ اجلاس میں ٹیلی کام کے شعبہ میں طے شدہ ریٹس پر نظرثانی سے متعلق امور بھی زیر بحث لائے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مشیر خزانہ ڈاکٹرعبد الحفیظ شیخ مالی سال دو ہزار دس ، گیارہ کے بجٹ کے خدوخال کے حوالے سے بھی بریفنگ دیں گے ۔