صدرمملکت آصف علی زرداری نے تین جون کو سینٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس طلب کر لئے ہیں۔

صدرمملکت آصف علی زرداری نے تین جون کو سینٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس طلب کر لئے ہیں۔

ایوان صدرسے جاری ہونےوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ صدرمملکت آصف علی زرداری نے آئین کے آرٹیکل چون کے تحت اپنے اختیارات بروئے کار لاتے ہوئےسینٹ کا اجلاس شام چاربجے جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس رات پانچ بجے طلب کیا ہے۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی کا یہ تیئیس واں اور سینٹ کا اکسٹھ واں اجلاس ہو گا۔ اس موقع پر وفاقی بجٹ دو ہزار دس گیارہ کی منظوری دی جائے گی۔