الطاف حسین کی ہدایت پر ضلع مٹھی کی تحصیل چھاچھرو کے گاؤں پیارے جی دھانی میں تریسٹھ سال بعد بجلی فراہم کر دی گئی ہے۔

الطاف حسین کی ہدایت پر ضلع مٹھی کی تحصیل چھاچھرو کے گاؤں پیارے جی دھانی میں تریسٹھ سال بعد بجلی فراہم کر دی گئی ہے۔

ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی وسیم اختر نے گزشتہ روزضلع مٹھی کی تحصیل چھاچھرو کے گاؤں پیارے جی دھانی میں بجلی کی فراہمی کے منصوبے کے افتتاح کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غریب عوام کی خدمت ایم کیو ایم کا نصب العین ہے اور متحدہ قومی موومنٹ بلا تفریق رنگ و نسل اور زبان و مذہب سے بالاترہوکر عوام کی عملی خدمت کررہی ہے۔ بجلی فراہمی کے اس منصوبے پر مجموعی طور پر ایک کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھریلو صارفین کے لیے بجلی کے میٹرز اور کنکشن کے اخراجات بھی ایم کیو ایم نے برداشت کیے ہیں۔ وسیم اختر کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ غریب اور متوسط طبقے کی نمائندہ جماعت ہے۔ اس موقع پرالطاف حیسن کی خصوصی ہدایت پربجلی کی فراہمی کے منصوبے پروسیم اختر نے عوام کو مبارک باد دی۔