پاکستان نے بھارت سے تیس مارچ کو ہونے والے پاک بھارت سیمی فائنل میچ کے لئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کا مطالبہ کردیا۔

پاکستان نے بھارت سے تیس مارچ کو ہونے والے پاک بھارت سیمی فائنل میچ کے لئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کا مطالبہ کردیا۔

ترجمان دفترخارجہ تہمینہ جنجوعہ کے مطابق بھارت سے باضابطہ طورپرتیس مارچ کو ہونے والے پاک بھارت سیمی فائنل میچ کے لئے فول پروف سیکورٹی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی کوئی سرحد نہیں ہوتی لہذا بھارت کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی ٹیموں خصوصا پاکستان کی کرکٹ ٹیم کی سیکورٹی یقینی بنائے، تہمینہ جنجوعہ کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر شاہد ملک کو خصوصی ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ بھارتی حکام سے رابطے میں رہیں۔