طالبان بھارت بھی پہنچ چکے ہیں، مطلوب دہشتگردوں کی فہرست انٹرپول کے حوالے کردی ۔ وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک

طالبان بھارت بھی پہنچ چکے ہیں، مطلوب دہشتگردوں کی فہرست انٹرپول کے حوالے کردی ۔ وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک

اسلام آباد میں انٹرپول کے سیکریڑی جنرل رونالڈ نوبل کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ نائن الیون کے بعد دہشت گردی کے خلاف جنگ میں انٹرپول اہم کردارادا کررہا ھے۔ انہوں نے کہا کہ انٹرپول کی مدد سے ورلڈ کپ میں دہشت گردی کی کارروائی کرنے کے لئے سری لنکا جانے والے دہشت گردوں کو بھی گرفتارکیا گیا ھے۔ وفاقی وزیر داخلہ نےاس امید کا اظہار کیا کہ بھارت میں سیمی فائنل میچ کے لئے پاکستانی ٹیم کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔