جماعت اسلامی نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے خاتمے کیلئے ایم کیوایم کو سندھ حکومت سےعلیحدہ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

جماعت اسلامی نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے خاتمے کیلئے ایم کیوایم کو سندھ حکومت سےعلیحدہ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

سیالکوٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیرسید منور حسن نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی میں اکثریتی جماعت ہونے کی بناء پر پیپلزپارٹی ایم کیوایم کو حکومت سےعلیحدہ کردے تو ٹارگٹ کلنگ بھی رک جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے وزیر داخلہ ذوالفقارمرزا نے ٹارگٹ کلنگ کے بارے میں جو بیان دیا ہے وہ حقیقت پرمبنی ہے، بدقسمتی سے کراچی میں ایک پستول رکھنے والے کو گرفتارکرلیا جاتا ہے لیکن ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزموں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہورہی۔ سید منورحسن کا کہنا تھا کہ کراچی کے بے گناہ شہری پیپلزپارٹی اورایم کیوایم کے ہاتھوں مر رہے ہیں۔