پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور ڈرون حملوں کی روک تھام کے لئے چودہ نکات پر مشتمل مسودہ تیارکر لیا ہے۔

وفاقی وزیرسینیٹررضا ربانی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں سفارشات تیارکی گئیں اورفیصلہ کیا گیا کہ سفارشات دو مارچ کو اجلاس میں کمیٹی ارکان کو پیش کی جائیں گی۔اجلاس میں وفاقی وزرا شیری رحمان ڈاکٹر بابر اعوان، عبدالرزاق تھہیم، سابق وفاقی وزیر آفتاب شیر پاؤ، مولانا فضل الرحمان ،حیدر عباس رضوی، وسیم سجاد، مولانا سمیع الحق اور دیگر ارکان نے شرکت کی۔