کراچی کی مقامی عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کو جوتا مارنے کے مقدمہ میں آغا جاوید پٹھان کو بری کر دیا۔

کراچی کی مقامی عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کو جوتا مارنے کے مقدمہ میں آغا جاوید پٹھان کو بری کر دیا۔

جاوید پٹھان پرالزام تھا کہ انہوں نے چار جولائی دو ہزار آٹھ کو ارباب غلام رحیم کو اس وقت جوتا مارا تھا جب وہ سندھ اسمبلی میں رکن کی حثیت سے حلف اٹھانے کے لئے آئے تھے ۔ فاضل عدالت نے ارباب غلام رحیم اور دیگر گواہان کو گواہی کیلئے متعدد بار نوٹس بھجوائے مگر وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پرآغا جاوید پٹھان کو بری کردیاگیا ۔