پاکستان مسلم لیگ ضیاالحق کے قائد اعجازالحق نے کہا ہے کہ اٹھارہویں ترمیم سے اداروں کی بالادستی پر قدغن لگایا گیا ۔

پاکستان مسلم لیگ ضیاالحق کے قائد اعجازالحق نے کہا ہے کہ اٹھارہویں ترمیم سے اداروں کی بالادستی پر قدغن لگایا گیا ۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعجازالحق نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کیلئے ارکان پارلیمنٹ کو وقت نہیں دیا گیا اور خوف ہراس کے عالم میں ان سے دستخط کروائے گئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جلد بازی میں کیے گئے کام میں عوامی امنگوں کے برعکس فیصلہ کیا گیا تاہم اب سترہ کروڑ عوام کے امنگوں کا فیصلہ سپریم کورٹ میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ضیاالحق نے اپنی درخواست میں ان ایشوز کو چھیڑا ہے جس کی جانب دوسری سیاسی جماعتوں نے توجہ نہیں دی۔