وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاک چین سٹرٹیجک پارٹنر شپ خطےکے امن اور سیکیورٹی کیلے انتہائی اہم ہے۔

وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاک چین سٹرٹیجک پارٹنر شپ خطےکے امن اور سیکیورٹی کیلے انتہائی اہم ہے۔

اسلام آباد میں چین کے وزیر دفاع جنرل لیانگ گوانگل سے ملاقات میں وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین علاقائی و بین الاقوامی سیکیورٹی اور سٹریٹیجک معاملات پر مشترکہ سوچ رکھتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی تعاون اسی نظریے کی عکاسی کرتا ہے۔ وزیر اعظم نے جے ایف تھنڈرسیونٹین اور ایف بائیس پی فریگیٹ کے منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان سے پاکستانی سرحدوں کی حفاظت کی پیشہ ورانہ صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان، ملک  میں رہنے والے چینی شہریوں کی حفاظت کو خصوصی اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے اسلام آباد میں چین کے سفیر کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے۔