وزیراعظم سیدیوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہنزہ میں تباہ ہونیوالے ایک سو سولہ گھروں کے متاثرین کو ایک ایک لاکھ روپے فی خاندان کی ادائیگی کردی گئی ہے۔

وزیراعظم سیدیوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہنزہ میں تباہ ہونیوالے ایک سو سولہ گھروں کے متاثرین کو ایک ایک لاکھ روپے فی خاندان کی ادائیگی کردی گئی ہے۔

ان خیالات کا اظہاروزیراعظم نے لاہور میں اپنی رہائشگاہ پربرطانوی ہاؤس آف کامنز کے ممبرچوہدی سرورسے ملاقات کے دوران کیا ،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان سمیت دیگر علاقوں کے آئی ڈی پیز تین ماہ بعد واپس چلے گئے تھے ۔ حکومت ہنزہ متاثرین کی بھی بھرپورمدد کرے گی اور ہنزہ متاثرین کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی نہیں ہوگی ۔ وزیراعظم نے کہا کہ عوامی مسائل حل کرنے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کرچلنا ہوگا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری
سرور کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آمریت کے طویل دور کے بعد جمہوریت آئی ہے اور وزیراعظم مفاہمت کے جس رویے کے ساتھ حکومت کو چلارہے ہیں وہ قابل قدرہے  ۔اس موقع پرصوبائی وزیر نیلم جبار نے بھی وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی جس میں انہوں نے پارٹی امور کے ساتھ ساتھ اپنے محکمہ میں کئے جانیوالے اقدامات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا ،وزیراعظم
ملاقات کے بعد اسلام آباد روانہ ہوگئے۔