لاہورہائی کورٹ نے وفاقی وزیرقانون بابراعوان کی جانب سے حافظ آباد بارکو بوگس چیک دینے کے خلاف دائردرخواست نمٹا دی۔

لاہورہائی کورٹ نے وفاقی وزیرقانون بابراعوان کی جانب سے حافظ آباد بارکو بوگس چیک دینے کے خلاف دائردرخواست نمٹا دی۔

وفاقی وزیرقانون بابراعوان نے حافظ آباد بارکو بیس لاکھ روپے کا چیک دے رکھا تھا جس کے کیش نہ ہونے پرحافظ آباد بارکے صدر خالد تہامی نے لاہورہائی کورٹ میں درخواست دائرکر رکھی تھی۔ درخواست کی سماعت لاہورہائی کورٹ کے چیف جسٹس اعجاز احمد چودہری نے کی۔ سماعت دوران درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ حافظ آباد بارکو دیئے گئے چیک کی رقم کی ادائیگی کو یقینی بنانے کےلیےعدالت عالیہ احکامات صادرکرے۔ سماعت کے بعد فاضل عدالت نے بابراعوان کو حافظ آباد بار کو چیک کی ادائیگی سات روز میں کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔