کراچی میں قیام امن حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ قیام امن کے لئےسب کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ وزیراعظم

کراچی میں قیام امن حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ قیام امن کے لئےسب کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ وزیراعظم

اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ کراچی میں قیام امن حکومت کی اولین ترجیح ہے اور حکومت کسی بھی صورت کراچی میں شر پسندوں کو کھلا نہیں چھوڑ سکتی۔ انہوں نے کہا کہ شہر قائد میں امن وامان کی صورتحال پورے ملک پر اثرانداز ہوتی ہے اسی لئے کراچی سے فوری طور پر شر پسندوں کے خاتمے کا حکم دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیام امن کے لئےسندھ حکومت کو بھر پور تعاون کی یقین کرائی ہےجبکہ اس مقصد کے لئے تمام جماعتوں کو بھی ساتھ لے کر چلیں گے۔وزیراعظم نے بتایا کہ سندھ کابینہ کے اجلاس کے بعد کچھ تحفظات بھی سامنے آئے ہیں، تاہم سندھ حکومت کو بہتری کے اقدامات کی ہدایت کردی ہے۔