کراچی میں آپریشن کے لئے نو مقامات کی نشاندہی کر دی، جہاں سیاسی اتحاد سے بالاتر ہوکر بلا امتیاز کارروائی ہوگی۔ منظوروسان

کراچی میں آپریشن کے لئے نو مقامات کی نشاندہی کر دی، جہاں سیاسی اتحاد سے بالاتر ہوکر بلا امتیاز کارروائی ہوگی۔ منظوروسان

کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے منظور وسان کا کہنا تھا کہ شہر قائد میں قیام امن اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لئے بلا امتیاز کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم آپریشن کی تفصیلات پہلے سے بتانا ممکن نہیں البتہ آپریشن کے دوران سیاسی اتحاد سے بالا تر ہوکر کارروائی کی جائے گی اور جو جو کامیابی ملے گی اسے میڈیا کے ذریعے عوام تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ایجنسیاں ٹارگٹ کلرز کی نشاندہی کے لئے کام کر رہی ہیں اور اس کے حوصلہ افزاء نتائج بھی سامنے آئے ہیں جبکہ گزشتہ دوروز کے دوران گیارہ کلرز کو حراست میں لیا گیا ہے جن میں سے دو کو میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا ہے جبکہ باقی کو بھی منظر عام پر لایا جائے گا۔ صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ آپریشن میں تاخیر کے سبب کچھ دہشتگردوں کے فرار کا امکان ہے تاہم گزشتہ روز تراسی مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن میں سے چون کے خلاف مقدمات بھی درج کئے جاچکے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں منظور وسان نے کہا کہ رینجرزاور پولیس کو پہلے ہی اختیارات دیئے جاچکے ہیں ، انہوں نے کہا کہ آپریشن تمام پارٹیوں کے کہنے پر شروع کیا ہے اور امید ہے کہ اس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔