پولیس کی کارکردگی اطمینان بخش ہے،کراچی میں جلد امن قائم ہوجائے گا۔ وزیرداخلہ سندھ منظوروسان

پولیس کی کارکردگی اطمینان بخش ہے،کراچی میں جلد امن قائم ہوجائے گا۔ وزیرداخلہ سندھ منظوروسان

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایگلیٹ فورس کی بارہویں پاسنگ آوٹ کے موقع پر کیا۔ ان کاکہناتھا کہ صدرزرداری نے کراچی پولیس کے لیے پانچ ملین کا فنڈ مختص کیا ہے جس سے جدید بکتربند، واٹر کیننن، جی تھری رائفلیں اور جدید سازوسامان دیا جائیگا۔حکومت پولیس اہلکاروں کے بچوں کے لیے اسکالرشپ بھی دے گی تاکہ وہ اچھی تعلیم حاصل کرسکیں انکاکہناتھا صدرزرداری کی خصوصی ہدایات پریہ پولیس بیج کو تیارکیاگیا
پاسنگ اوٹ پریڈ میں تین سو اٹھائیس اہلکاروںنے حصہ لیا تھا جس میں نو خواتین بھی شامل ہیں۔ کراچی میں جاری آپریشن کے حوالے سے منظوروسان کا کہناتھا اب تک آپریشن میں تیراسی افراد کو حراست میں لیاگیا ہے جبکہ چون افراد پر مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی میں آپریشن میں تاخیر کی وجہ سیاسی جماعتیں تھیں اب تمام جماعتیں راضی ہیں اور بہت جلد امن ہوجائے گا
اس موقع پر ایگلیٹ فورس کے جوانوں نے ڈرلز کا مظاہرہ بھی کیا۔ جس میں مغوی تاجر کو رہا کرانے، بلند عمارتوں سے نیچے اترنے اور کمانڈوز آپریشن کیا گیا۔پاسنگ اوٹ پریڈ میں آئی جی سندھ واجد درانی اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔