پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو حکومتی ضروریات اور ایجنڈے کے تابع نہیں کیا جاسکتا۔ چوہدری نثارعلی خان

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو حکومتی ضروریات اور ایجنڈے کے تابع نہیں کیا جاسکتا۔ چوہدری نثارعلی خان

چوہدری نثار علی خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ایک پارلیمانی ادارہ جس نے اپنی کارکردگی سے پچھلے تین سالوں میں ایک سو پندرہ ارب قومی خزانے میں جمع کروائے تاہم کمیٹی کو حکومتی ضروریات اور ایجنڈے کے تابع نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ یوں تو پچھلے چند مہینوں سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو غیرفعال کرنے کے حکومتی عزائم سامنے آرہے تھے مگر آڈیٹر جنرل کی تقرری نے تو سب کچھ واضح کردیا ہے۔ ایک خالصتاً آئنی پوسٹ کو اپنے پسندیدہ ، چہیتے اور انتہائی متنازع شخصیت سے پر کرنے کا اصل مقصد موجودہ حکومت کے اکاؤنٹس جو پہلی دفعہ پی اے سی کے سامنے آرہے ہیں پر ایک شفاف تجزیے کو غیر موثر کرنا ہے جبکہ آڈیٹرجنرل کی تقرری سے وزیراعظم کی رہی سہی ساکھ بھی ختم ہو گئی ہے۔