وزیرخارجہ حنا ربانی کھر نے چینی وزیر اعظم وین جیا باؤ سے ملاقات کی

وزیرخارجہ حنا ربانی کھر نے چینی  وزیر اعظم وین جیا باؤ سے ملاقات کی

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہونے والی ملاقات میں چینی وزیر اعظم وین جیاباؤ نےپاکستانی وزیر خارجہ کو علاقائی امن قائم کرنے اور معاشی اور اقتصادی ترقی میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر چینی وزیر اعظم نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کے میدان میں بھی تعاون جاری رکھے گا۔ دوسری طرف حنا ربانی کھر نے کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین ایک دوسرے کو سیاسی ،معاشی اور علاقائی سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون فراہم کرتے رہیں گے۔ ملاقات کے موقع پر حنا ربانی کھر نے چینی وزیر اعظم وین جیاباؤ کو وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اور صدر پاکستان کے پیغامات پہنچائے۔
وزیرخارجہ حناربانی کھرنے چینی ہم منصب سے بھی ملاقات کی جس میں دوطرفہ امورزیربحث آئے
اس سے پہلے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی جانب سے اعلٰی قیادت کے دورے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں بھر پورکردار ادا کررہے ہیں۔