شہبازشریف کی طرف سے دھمکیاں مل رہی ہیں اگر مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہبازشریف ہوں گے۔ راجہ ریاض

شہبازشریف کی طرف سے دھمکیاں مل رہی ہیں اگر مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہبازشریف ہوں گے۔ راجہ ریاض

لاہورمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ ریاض نے کہا ہے کہ عوام پریشان ہیں جبکہ تخت لاہور کا مغل بادشاہ سو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں رشوت اور کرپشن کا بازار گرم ہے اورکوئی پوچھنے والا نہیں، گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے نمبر تک رشوت سے ملتے ہیں، لگتا ہے شہبازشریف محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن کو تو بھول ہی گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی طرف سے دھمکیاں مل رہی ہیں اوراگر مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دار شہباز شریف ہوں گے۔ راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کا محکمہ زراعت صرف سول سیکرٹریٹ تک محدود ہو کررہ گیا ہے جبکہ محکمہ انہار میں بھی پنجاب حکومت کی کارکردگی صفر ہے۔