وزیرا عظم ہاؤس آمد پر راجہ پرویزاشرف کے اعزاز میں خصوصی استقبالیہ تقریب کے دوران نو منتخب وزیراعظم کوگارڈ آف آنرپیش کیا گیا۔

وزیرا عظم ہاؤس آمد پر راجہ پرویزاشرف کے اعزاز میں خصوصی استقبالیہ تقریب کے دوران نو منتخب وزیراعظم کوگارڈ آف آنرپیش کیا گیا۔

وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی استقبالیہ تقریب کا آغازقومی ترانے سے کیا گیا۔ جس کے بعد نومنتخب وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کومسلح افواج کے چاق وچوبند دستے نے گارڈآف آنرپیش کیا۔استقبالیہ تقریب میں حکومتی شخصیات ، وزیراعظم ہاؤس اورسیکریٹریٹ کے اسٹاف ممبران نے شرکت کی، وزیراعظم نے فردا فردا سب شرکا سے مصحافہ بھی کیا۔