نو منتخب وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے توانائی بحران پراعلی سطح کا اجلاس طلب کرلیا۔

نو منتخب وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے توانائی بحران پراعلی سطح کا اجلاس طلب کرلیا۔

نومنتخب وزيراعظم راجا پرويزاشرف نے بجلی اور اس کے بحران سے تعلق نہ توڑا اور سربراہ حکومت بنتے ہی پہلی توجہ اس مسئلہ کو حل کرنے پر دے ڈالی. سرکاری اعلاميہ کے مطابق وزيراعظم راجا پرويز اشرف نے ملک ميں جاری بجلی کے بحران کو حل کرنے کيلئے آج اعلی سطح کا اجلاس طلب کرليا ہے۔ اجلاس ميں وفاقی کابينہ کی توانائی کميٹی کے ارکان اور اعلی عہدے دار شريک ہوں گے، توقع ہے کہ اجلاس ميں بجلی کی غيراعلانيہ لوڈشيڈنگ پرکنٹرول پانے اورپيداواری وسائل کوہرممکن طورپربروئے کار لانے کی ہدايات جاری ہوں گی.