رمضان المبارک کے دوران ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ شہباز شریف

رمضان المبارک کے دوران ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔  شہباز شریف

وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے زیر صدارت مینار پاکستان ٹینٹ آفس میں رمضان پیکیج کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔ سینیٹر سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ، صوبائی وزراء چوہدری عبدالغفور، حاجی احسان الدین قریشی، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور مختلف محکموں کےسیکرٹریز نے اجلاس میں شرکت کی۔ وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں صوبے بھر میں سستے بازار لگائے جائیں گے۔ بازاروں میں تمام اشیاء رعایتی نرخوں پر دستیاب ہوں گی۔ سستے اور معیاری آٹے کے لیے چار ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ قیمتوں اور اوزان پر نظر رکھنے کے لیے مانیٹرنگ کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔ اشیاء کی سستے نرخ پر فراہمی یقینی بنانے کے لیے ریوالونگ فنڈ بھی قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں رمضان دستر خوان کے ذریعے افطاری کی سہولت فراہم کی جائے گی۔